چڑیا گھر میں ٹائیگر کے حملے سے جاں بحق ہونے والے شہری کی شناخت ہو گئی
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 07 دسمبر2023ء) بہاولپور میں ٹائیگرز کے حملے سے موت کے منہ میں جانے والے شہری کی شناخت ہو گئی۔دنیا نیوز کے مطابق ٹائیگر کے حملے سے جاں بحق ہونے والے شہری کی شناخت فنگر پرنٹ سے کی گئی۔ جاں بحق شہری کی شناخت محمد بلاول ولد محمد جاوید کے نام سے ہوئی۔ جاں بحق شخص کے والد سے رابطہ ہو چکا ہے اور وہ بہاولپور روانہ ہو چکے ہیں۔
Aqib
بتایا گیا ہے کہ جاں بحق شہری گرین ٹاؤن لاہور کا رہائشی اور پولیس کا ریکارڈ یافتہ نکلا۔ ملزم کے خلاف لاہور میں تین مقدمات درج کیے گئے تھے۔ملزم کے خلاف ایک پتنگ بازی کا مقدمہ درج تھا۔جاں بحق شہری کا پوسٹ مارٹم بھی مکمل ہو چکا ہے۔رپورٹ کے مطابق ہلاکت سے قبل شہری کی جانب سے مزاحمت کے آثار ملے،جسم کے مختلف حصوں پر زخم ہیں لیکن کوئی ہڈی فریکچر نہیں ہوئی۔
Aqib
Comments
Post a Comment