Posts

Showing posts from December, 2023

چڑیا گھر میں ٹائیگر کے حملے سے جاں بحق ہونے والے شہری کی شناخت ہو گئی

​ لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 07 دسمبر2023ء) بہاولپور میں ٹائیگرز کے حملے سے موت کے منہ میں جانے والے شہری کی شناخت ہو گئی ۔دنیا  نیوز کے مطابق ٹائیگر کے حملے سے  جاں بحق  ہونے والے شہری کی شناخت فنگر پرنٹ سے کی گئی۔  جاں بحق  شہری کی شناخت محمد بلاول ولد محمد جاوید کے نام سے ہوئی۔  جاں بحق  شخص کے والد سے رابطہ ہو چکا ہے اور وہ بہاولپور روانہ ہو چکے ہیں۔      ​Aqib  بتایا گیا ہے کہ  جاں بحق  شہری گرین ٹاؤن  لاہور  کا رہائشی اور  پولیس  کا  ریکارڈ  یافتہ نکلا۔ ملزم کے خلاف  لاہور  میں تین مقدمات درج کیے گئے تھے۔ملزم کے خلاف ایک پتنگ بازی کا مقدمہ درج تھا ۔جاں بحق  شہری کا پوسٹ مارٹم بھی مکمل ہو چکا ہے۔رپورٹ کے مطابق ہلاکت سے قبل شہری کی جانب سے مزاحمت کے آثار ملے،جسم کے مختلف حصوں پر زخم ہیں لیکن کوئی ہڈی فریکچر نہیں ہوئی۔  Aqib